تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا گیا
تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا گیا

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک کے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کا سامنا ہے،قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے،پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، رواں سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے

شیری رحمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا، مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔2018میں بھی اپریل میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومت کو شدید گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے چاہیے تھے، گرمی کی لہر کی وجہ سے لوگوں کی صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے، لوگوں سے التجا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts