لاہور میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا، جس میں سنگ دل باپ نے اپنی معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق سفاک قاتل (باپ) نے تین سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بچی کی موت کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو صورتحال مشکوک دکھائی دی۔
03 سالہ معصوم زہرہ فاطمہ اب اس دنیا میں نہیں رہی۔۔۔۔۔
ہنجروال پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرلیا
ہنجروال پولیس کو جناح ہپستال میں 3سالہ بچی کی ڈیتھ کی اطلاع موصول ہوئی، حالات مشکوک ہونے پر بچی کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا
(1/1) pic.twitter.com/qdWGPJUlik— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 9, 2023
پولیس نے بچی کے والد کے والد سے پوسٹ مارٹم کرانے کا کہا تو اُس نے انکار کردیا، جس پر پولیس کو شک ہوا اور پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا۔ملزم خرم شہزاد نے اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ڈکیتوں نے ایک ا ور شہری کی جان لے لی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی۔