عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، خواجہ آصف
عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ایک گروہ وہ عدل نہیں کررہے، سیاست کررہا ہے، عدلیہ کی روایات اور آئین میں درج ان کی حدود کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

عدلیہ میں حالیہ تمام پیشرفت کا مقصد ستمبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے،وقت آ گیا ہے پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے،چیف جسٹس کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے۔

پیر کو وزیر دفاع خواجہ احمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، وہ عدل نہیں کررہے، سیاست کررہے ہیں، ان کے فیصلوں کی بنیاد سیاسی حمایت پر رکھی گئی ہے۔ عدلیہ کی روایات اور آئین میں درج ان کی حدود کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صاف ظاہر ہے کہ چار تین کا ایک فیصلہ آیا ہوا ہے اور اس فیصلے کی خلاف ورزی اور اسے نظرانداز کیا، میں اسے اقلیتی فیصلہ بھی نہیں کہوں گا، اس کی کوئی آئینی وقعت نہیں ہے لیکن فرد واحد اس فیصلے کو تھوپ کررہا ہے، مسلط کررہا ہے اور اس کے ذریعے عمران خان کو ریلیف اور ایک فتنے کو ہوا دے رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے اور آئین و قانون ہمیں جو اختیارات دیتا ہے ان کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسی عدلیہ نے ایک شخص کے مفادات کے تحفظ کے لیے آئین کے آرٹیکل 63-اے کو ری رائٹ کیا ہے اور اس کے بعد پنجاب میں منتخب حکومت کو اسی بینچ نے گھر بھیج دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے عدالت نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف ڈالا گیا ووٹ گنا نہیں جائے اور حمزہ شہباز کے حق میں دیے گئے ووٹ کو گنتی سے نکال دیا اور 15 دن بعد پرویز الٰہی کے حق میں 10 ووٹ گن لیے۔

مزید پڑھیں:حافظ نعیم گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی حمایت میں سامنے آگئے

انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاستدانوں اور اس پارلیمنٹ کے اختلافات رہے ہیں، فوجی حکمرانی سے اختلافات رہے ہیں تاہم آج جب فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے تو ہماری تاریخ کے وہ روشن باب جن پر ہمیں فخر ہے، ان یادگاروں کو مسمار کردیا۔

Related Posts