ہمارا شمار کیوں مہذب معاشروں میں نہیں ہوتا؟ احسن خان کی زبانی سنئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا شمار کیوں مہذب معاشروں میں نہیں ہوتا؟ احسن خان کی زبانی سنئے
ہمارا شمار کیوں مہذب معاشروں میں نہیں ہوتا؟ احسن خان کی زبانی سنئے

لاہور :پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں کی صف میں شامل ہونے کیلئے ایک نسل کی تربیت لازمی کرنا پڑے گی جس کے بعد یہ سفر تسلسل کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

احسن خان نے کہا کہ پرائمری میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی آج سے ہی تربیت شروع ہونی چاہئے، جس کے تحت انہیں نصاب کے ذریعے قوانین سے آگاہی، کرپشن سے نفرت، صبر و تحمل اور دوسروں کی مدد کے بارے میں پڑھایا جائے۔

احسن خان نے کہا کہ کسی نے بھی آج تک اس طرف سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ ہمارا شمار کیوں مہذب معاشروں میں نہیں ہوتا، ملک میں ایلیٹ اور غریب کے بچوں کیلئے الگ الگ نصاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں یونیفارم پالیسی لانا ہو گی، بچوں کو جدید تعلیم سے ضرور روشناس کرایا جائے لیکن اپنے ملک کے زمینی حقائق کے مطابق آگاہی دی جائے، تاکہ وہ معاشرے کے ایک بہترین شہری بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بیرون ممالک سے تربیت کرائی جائے اور انہیں ماسٹر ٹرینر کے طور پر اپنے ملک میں واپس لا کر دیگر اساتذہ کی تربیت پر مامور کیا جائے۔تاکہ بہترین ٹیچنگ کے عمل کو فروغ دیا جاسکے۔

Related Posts