سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1088تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1088تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے
سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1088تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے

ریاض:سعودی عرب میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹے کے دوران 1088 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور مزید پانچ افراد کورونا وائرس کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9362 ہوگئی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

نئے کیسوں میں 17 فی صد سعودی عرب کے شہری ہیں اور 83 فی صد غیر شہری ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وفات پانے والے پانچوں افراد غیرملکی ہیں۔ان میں چار مکہ مکرمہ میں رہ رہے تھے اور ایک جدہ میں مقیم تھا۔

مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ 251 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد جدہ میں 210 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کے بہ قول الدمام میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 194 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔

مدینہ منورہ میں 177، الہفوف میں 123، دارالحکومت الریاض میں 85 اور دس سے زیادہ دوسرے شہروں میں دو، دو،چار چار کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ مملکت میں اب تک 1398 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر نماز تراویح اور رمصان کے دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

Related Posts