لڑکا بن کر اسمگلنگ کیلئے پاکستانی لڑکیاں پھنسانے والی غیر ملکی خاتون گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکے کا بہروپ بھر کر پاکستان میں شادی کے لیے لڑکیاں تلاش کرنے اور بیرون ملک لے جا کر فروخت کرنے والی غیر ملکی لڑکی کو میرپور آزاد کشمیر سے گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی اور شادی کرکے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی تھی، متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔

مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی اور اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا، نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ داماد لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے۔

لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی پر گروہ نے تشدد کیا اور کئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی، مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

نرگس اپنا شکار تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پہچان لیا اور پولیس کو فوری شکایت درج کرا کر گرفتار بھی کروا دیا۔

Related Posts