بالی ووڈ اداکار کرینا کپور اور سیف علی خان کے گھر میں نوکروں کا کھانا الگ نہیں ہوتا بلکہ دونوں فنکار خود جو کھاتے ہیں، وہی نوکروں کو کھلایا جاتا ہے۔
حال ہی میں سیف علی خان کے بیٹے تیمور کی نرس للیتا ڈی سلوا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کرینا کپور اور سیف علی خان سادہ مزاج لوگ ہیں اور صبح کے وقت اسٹاف کے ساتھ ایک جیسا ہی کھانا کھاتے ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ اسٹاف کیلئے الگ کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔
نرس للیتا ڈی سلوا نے کہا کہ “بہت سے مواقع پر دونوں فنکاروں نے اسٹاف کے ساتھ کھانا کھایا اور میں بھی ان میں شامل تھی”۔ ماضی میں کرینا کپور کا کہنا تھا کہ بچوں کی آیا ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے، یہ اس گھر کا اصول ہے کیونکہ ہم دونوں یہی چاہتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ کرینا کپور نے کہا کہ “ہمارے بیٹے تیمور اور جہانگیر اگر اسٹاف کو الگ بیٹھا دیکھیں تو پوچھتے ہیں کہ آپ وہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔” للیتا ڈی سلوا نے کہا کہ سیف علی خان بہترین کھانا پکاتے ہیں اور جب ہم پٹودی جائیں تو اکثر کھانا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اسپگیٹی، پاستا، اطالوی کھانا بہت اچھا بنا لیتے ہیں۔ تاہم یہ افواہ ہے کہ مجھے ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی تھی۔ میں نے کرینا کپور سے ڈھائی لاکھ دینے کا کہا تو انہوں نے کہا کہ لطیفے سن کر سنجیدہ نہیں ہونا چاہئے۔