لاہور:دبئی جانے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے نجی ائیرلائن کا طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوا، ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کرتے ہی آگ کا الارم بجنے پر پائلٹ نے طیارے کو اتار لیا۔ آگ کا الارم بجنے پر مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں:گیس سلنڈرز کی غیر قانونی دکانیں شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئیں