کروڑوں کے نقصان کے بعد شیر شاہ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fire engulfs two factories in Karachi’s Landhi

کراچی: شیر شاہ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ بھڑکنے کے بعد تمام افراد کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا۔

آگ شیر شاہ میں پلاٹ نمبر ایف 2 سیکٹرایل اے پر واقع کھاڈی گارمنٹ فیکٹری میں اچانک بھڑک اٹھی تھی۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کی 3 آگ بجھانے والی گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دیدیا گیا،واٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایم ڈی واٹربورڈ کا مزید کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی مدد کیلئے ہزاروں گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیئے گئے ہیں۔

اسٹیشن فائر افسر سائٹ توفیق نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ گارمنٹ فیکٹری ہونے کے باعث یہاں کپڑا بہت زیادہ ہوتا ہے اس لیے آگ تیزی سے بھڑج گئی اور اس فیکٹری میں جوکی سلائی مشینوں کے پائیدان لکڑی کے ہونے کے باعث آگ میں شدت آگئی تھی۔

انہوں نے کہا فی الحال یہ بتانا مشکل ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی، تاہم شام 4 بجے لگنے والی آگ ر ات کے 9 بجے تک بجھا دی گئی تھی۔ابھی بھی کولنگ کا عمل جاری ہے کیوں کہ اندر چنگاریاں دبی ہوتی ہیں اس لیے جب تک آگ کی نشانیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتیں کولنگ کے لیے پانی ڈالا جاتا رہے گا۔

Related Posts