دبئی میں سعودی-امریکی بزنس فورم کا آغاز ہوگیا، افتتاحی سیشن میں امریکی وزیر خزانہ سکوت بیسنٹ اور سعودی وزیر مالیات محمد الجدعان شرکت کریں گے۔
فورم میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی دنیا کی کئی بڑی شخصیات شریک ہو رہی ہیں جن میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، ایمازون کے ینڈی جیسی، بلیک راک کے لاری فِنک اور ڈیوڈ ساکس جیسے نام شامل ہیں، جو ڈیجیٹل کرنسیوں اور اُن کی موجودہ ترقی پر گفتگو کریں گے۔
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا کے معروف رہنما جنسن ہوانگ بھی فورم سے خطاب کریں گے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے انقلابی رجحانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
فورم سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت بھی متوقع ہے جس میں دونوں رہنما خطاب بھی کریں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اقتصادی تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے میں مشترکہ مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی-امریکی بزنس فورم 1993 میں قائم ہوا تھا اور آج بھی دنیا بھر کی بڑی کاروباری و ٹیکنالوجی شخصیات کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔