خاتون تیراک کو ماحول خراب کرنے کے الزام میں اولمپکس ولیج سے باہر کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

پیراگوئے کی خاتون تیراک کو ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا، 27 جولائی کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔

دوسری جانب پیراگوئے کی اولمپک کمیٹی کی باس لاریسا شیرر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون تیراک کی موجودی ٹیم میں نامناسب ماحول پیدا کر رہی ہے۔

20 سالہ لوانا الونسو نے اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے پر انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں تیراکی سے ریٹائر ہورہی ہوں، تعاون کیلئے تمام مداحوں کا بہت بہت شکریہ! معذرت پیراگوئے مجھے صرف آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

Related Posts