خانپور: خانپور ڈیم میں باپ، بیٹاڈوب کر جاں بحق، حادثہ سیلفی لیتے ہوئے پیش آیا، تفصیلات کے مطابق خان پور ڈیم میں دو افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ھری پور ریسکیو 1122 نے بروقت جاہ حادثہ پر پہنچ کر مقامی افراد کے تعاون سے لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال خان پور منتقل کر دیں۔
ذرائع کے مطابق خانپور نہر کنارے کھڑا 14سالہ لڑکا سیلفی لے رہا تھا کہ پاؤں پھسل کر نہر میں جاگرا باپ نے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں نہر میں چھلانگ لگادی۔
بے رحم لہروں نے بدقسمت باپ کو بھی نہ بخشا، ریسکیو ٹیم نے باپ بیٹے کی لاشیں نہر سے نکال کر خانپور اسپتال منتقل کردیں، ڈوبنے والے باپ بیٹا راولپنڈی کے رہائشی ہیں اور آبائی شہر ایبٹ آباد ہے۔