اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے پٹو میں سحری کے وقت دلخراش واقعہ پیش آیا انتہائی غریب شخص نذیر خان جو غربت کے ہاتھوں مجبور تھا کہ کمرے کی چھت بھی مضبوط لکڑیوں کی نہ ڈال سکا جس کی وجہ سے خود بھی اور دو بیٹیاں بھی جاں بحق ہو گئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے پٹو میں نذیر خان اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے ہمراہ کچے کمرے میں موجود تھا بیٹیاں سو رہی تھی اور خود نظیرخان جاگ رہا تھا اچانک کمرے میں ایک آواز سنائی دی تو محسوس ہوا کے کمرے کی چھت کا کمزور پیلر ٹوٹ رہا ہے اس کشمکش میں نذیر خان باہر آیا لیکن اس کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا پھر بھاگ کر کمرے کے اندر اپنی بیٹیوں کو بچانے کے لئے چلا گیا۔
نذیر خان کی کوشش تھی کہ اپنی دونوں بیٹیوں کو جلدی سے باہر لے جائے تاکہ چھت گرنے سے پہلے ان کو محفوظ مقام پر لے جائے لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، نذیر خان نے پہلے اپنی ایک بیٹی کو گود میں اٹھایا اور باہر جانے لگا لیکن چھت کی لکڑی مسلسل ٹوٹ رہی تھی اور چھت نیچے کی طرف آ رہی تھی اسی اثناء میں نذیر خان نے اپنی دوسری بیٹی کو بھی اٹھانا چاہا لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔
کمرے کی چھت نیچے گر چکی تھی چھت کے ملبے تلے تینوں باپ بیٹیاں جاں بحق ہو چکے تھے، جبکہ نذیر خان کی بیوی بے خبر باورچی خانے میں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ سحری کی تیاری میں مصروف تھی، جب اسے واقعہ کا علم ہوا تو اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی۔
نذیر خان کی دو بیٹیاں اور دو چھوٹے بیٹے ہیں جبکہ ایک چھوٹا بیٹا گزشتہ رات اپنے نانا کے ہاں چلا گیا تھا اور ایک بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ باورچی خانے میں تھا یوں باپ اپنی بیٹیوں کی زندگی بچاتے بچاتے خود بھی بیٹیوں کے ساتھ اس دنیا فانی سے کوچ کرگیا۔