لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے لیے مجھ سے غلط بیان منسوب کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹادیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ہے، میرا بھی کپتان ہے جو پاکستان کیلئے بہتر ہو، وہی ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں:ورلڈکپ سپر 12، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی، جبکہ بعض سینئر کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔