کراچی کا ڈاکٹر جو ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک امراض کا مفت علاج کرتا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں معدے اور خون کی بہت سی بیماریاں جیسے ہیپاٹائٹس بی اور سی بہت عام ہو رہی ہیں، تاہم شعور اور معاشی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ان امراض کے ساتھ صحت کی مشکلات سہتی رہتی ہے۔

کراچی میں انہی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈاکٹر اے کے لوہانا نے انسانیت اور قوم کی خدمت کے جذبے کے تحت معدے کے جملہ امراض اور بالخصوص ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی کی مفت تشخیص کیلئے اپنے کلینک میں اوقات مختص کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر اے کے لوہانا نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاں ان میں سے پچاس فیصد سے زائد کو اپنی اس بیماری کا علم نہیں ہوتا وہاں ان کے پاس علاج کے اخراجات بھی نہیں ہوتے۔

ڈاکٹر اے کے لوہانا نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس بہت چھپا ہوا مرض ہوتا ہے، اسے عام آدمی تو کیا عام فزیشن بھی نہیں پکڑ سکتا، اس لیے ہر شخص کو احتیاطا اچھی صحت کیلئے اس کا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

انہوں نےکہا کہ چونکہ یہ ٹیسٹس مہنگے ہوتے ہیں، اس لیے ہم نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے کلینک میں ہر اتوار کو ہیپاٹائٹس کے فری ٹیسٹ اور ابتدائی علاج کا بندوبست کیا ہے۔

کلینک میں موجود ایک مریضہ نے ڈاکٹر اے کے لوہانا کے علاج اور تشخیص کی فری سروس پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر اے کے لوہانا نے بتایا کہ اس کی یہ فری سروس صرف ایک دن کے کیمپ پر مشتمل نہیں ہے بلکہ کئی ہفتوں تک جاری رہے گی۔ 

واضح رہے ڈاکٹر اے کے لوہانا کا کلینک خلیق الزمان روڈ کلفٹن بلاک ایٹ میں چغتائی لیب کی بیسمنٹ میں واقع ہے۔

Related Posts