ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 21 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 اکتوبر تک 13.16 کروڑ ڈالر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 15 کروڑ 73 لاکھ ڈالرکم ہوئے، 21 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 7.43 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل ذخائر 28 اکتوبر کے زرمبادلہ اعداد میں شامل ہوں گے۔

Related Posts