کراچی : شہرقائد میں صبح سویرے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ گھگھر پھاٹک ریلوے ٹریک پر ٹرین نے ایک شخص کو کچل دیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق گھگھرپھاٹک ریلوے ٹریک پرٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی عمرتقریباً40سال ہے تاہم شناخت تا حال نہیں ہوسکی ۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثاء کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب تین ہٹی پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ہلاک وزخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔
ہلاک ہونیوالے ڈاکو کا نام محمد حسن ولد محمد احمد عمر25سال اورزخمی ہونیوالے کا نام سگھنا ولد کنہیا عمر35سال بتائی جاتی ہے، پولیس نے ابتدائی طور پر تحقیقات شروع کردی ہے۔
اس سے قبل کراچی میں 3 منزلہ دھاگہ فیکٹری کی عمارت آگ لگنے کے باعث راکھ کا ڈھیر بن گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں آگ گھنٹوں تک لگی رہنے کے باعث 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر جل گئی۔ آگ پر 6 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔