ریاض:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دمام شہر کی الاثیر کالونی میں کوروناکے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ کالونی میں ہرقسم کی آمد روفت بند کردی گئی ہے۔
شہریوں کو سختی کے ساتھ گھروں کے اندر رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں،سعودی عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ الاثیر کالونی میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات پرعمل میں لایا گیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ کرنا اور کروناوائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اس سلسلے میں کالونی میں فوری طورپر چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا ہے تاہم اس میں مزید توسیع کی جائے گی۔
شہریوں کو ناگزیر ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے اور میڈیکل اسٹوروں یا خوراک کے مراکز سے اپنی ضرورت کی چیز خرید نے کی اجازت ہوگی۔ تاہم مقامی وقت کے مطابق صبح چھ سے سہ پہر تین بجے تک پابندیوں میں سختی برتی جائے۔