کولمبو:سری لنکا میں کورونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں ایک ہی دن میں کووڈ انیس کے چھیالیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
سری لنکن پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے تیس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ سری لنکا میں کووڈ انیس کے اب تک چار سو بیس کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
سات افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ کرفیو پیر تک نافذ رہے گا۔جب کے کرفیو کے دوران کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔