بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکین وطن کی واپسی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسد قیصر
معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسد قیصر

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی وطن واپسی کی سہولت کے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر خصوصی اقدام اٹھایا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے اس اقدام کو حزب اقتدار اور حزب اختلاف نے سراہا ہے۔ اس کمیٹی کا یہ قیام قومی اسمبلی کے ممبران کے مسلسل مطالبے کا نتیجہ ہے،جو اپنے حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

کمیٹی کا بنیادی مقصد وزارت خارجہ، وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ان ممالک میں پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں کے ذریعے پاکستانی تارکین وطن کی ہر ممکن سہولیات کے ساتھ باآسانی واپسی کو یقینی بنانے جاسکے۔

اس کے علاوہ یہ کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر رابطہ کرے گی جو ملازمت کے معاہدوں کی میعاد ختم ہونے اور اس طرح کے دیگر مسائل کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہیں تاکہ ان کی شکایات کو متعلقہ فورمز کے ذریعے دور کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ اس کمیٹی کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تجربہ کار عہدیداران کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

Related Posts