موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر حیران کن کارنامہ انجام دے دیا۔
دونوں میاں بیوی لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ فیض پور کے قریب اچانک گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
مرد و عورت میں کوئی برابری نہیں، یہ بے بنیاد خیال ہے، نینا گپتا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی۔
موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی افضل مجید اور پٹرولنگ افسران نے بہادری اور پھرتی کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی کار سے میاں بیوی کو نکال لیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نے افسران کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
جبکہ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔