مسجد میں فائرنگ کرکے عالم دین کو قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد میں فائرنگ کرکے عالم دین کو قتل کردیا گیا

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے عالم دین کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2جوان شہید

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔

Related Posts