توہین مذہب کے الزام میں گرفتار چینی انجینئر ضمانت پر رہا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار چینی باشندے کو ضمانت ملنے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایبٹ آباد کی ایک مقامی عدالت نے تائیں نامی چینی باشندے کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد جمعے کو اسے جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس نے بھی چینی باشندے کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں نماز پڑھاتے ہوئے معروف قاری کی روح پرواز کرگئی

وکیل صفائی عاطف خان جدون کے مطابق تائیں کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

تائیں پاکستان میں زیرِ تعمیر داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی ملازمین کے گروپ میں شامل ہیں جن پر مقامی ملازمین نے توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ چینی باشندے پر توہینِ مذہب کا الزام اس وقت عائد کیا گیا تھا جب چینی انجنیئر نے مزدوروں کے کام کی سست رفتاری پر اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی بتایا جا رہا تھا کہ ملازمین نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ چینی انجینئر نے مبینہ طور پر اُنہیں نماز کی ادائیگی میں زیادہ وقت صرف نہ کرنے کا کہا تھا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے چینی باشندے پر توہیِنِ مذہب کے الزام کے بعد ہونے والے مکینوں کے شدید احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران توہینِ مذہب کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔تاہم ایسا پہلی بار ہو اہے کہ پاکستان میں کسی غیر ملکی کو توہینِ مذہب کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

دسمبر 2021 میں سیالکوٹ میں ایک فیکٹری میں کام کرنے والے سری لنکن مینیجر کو مشعل ہجوم نے توہینِ مذہب کا الزام عائد کر نے کے بعد تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

Related Posts