ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، شہباز گل
ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، شہباز گل

لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیان پر ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جھلک ضرور دکھائیں بار بار دکھائیں عوام کو پتہ چلتا ہے، میاں صاحب کبھی بھی بیمار نہیں تھے۔عوام سے جھوٹ بولا گیا۔

شہباز گل نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے! محترمہ مریم نواز آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، عوام تصویر کو دیکھ کرغصے میں ہیں کہ کس طرح ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، تصویر نے ثابت کردیا کہ آپکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔جس میں سچ کا نام و نشان نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ آپ کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں تھی؟ آپکو تو اس جھوٹ پر بھی فخر ہو گا۔ زلزلہ زدگان کا مال لوٹا، جعلی ٹی ٹی اور سرکاری ٹھیکیداروں سے ذاتی اکاونٹ میں کک بیک لئے۔ بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی سمیٹی اس پر بھی ناز ہو گا۔

نواز شریف کے خوف سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے، خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے سمدھی بھتیجے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں، آپ لوگ اللہ کی سزا سے ڈریں۔اور کتنے جھوٹ بولیں گے۔

Related Posts