شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے حکم پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تین اہلکار وں نے شہری کو سپر ہائی وے سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کا تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان کے لئے روانگی کی تیاری میں مصروف تھا۔
مزید پڑھیں:پولیس کا مبینہ تشدد، مشتعل شہری نے اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی
تینوں گرفتار اہلکاروں کو نوکری سے بر طرف کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، جبکہ گرفتار پولیس اہلکار اے آیس آئی مظہر، شعیب اور احسن کو عدالت پیش کیا جائیگا۔