راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں شیخ رشید کی مدعیت میں نامعلوم فون کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیرداخلہ نے تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کئی روز سے ذاتی فون پر قتل اور اغوا کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ اب لال حویلی کے نمروں پر بھی کالیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے پولیس کو وہ نمبر بھی فراہم کردیے جن کے ذریعے انہیں دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی درخواست پر پولیس نے دفعہ 506 اور 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
بیجنگ ٹیکنالوجی اینڈ بزنس یونیورسٹی میں پہلا پاکستانی اعزازی پروفیسر تعینات
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو بھی مسیج کردیا یے آپ کوخود تحریر لکھ کر دے رہا ہوں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ نامعلوم افراد نے لال حویلی کے نمبر پر بھی دھمکی آمیز کال کی اور شیخ رشید کو باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔