دکان پر قادیانیوں کیخلاف اسٹیکر لگانے پر دکاندار پر مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دکان پر قادیانیوں کیخلاف اسٹیکر لگانے پر دکاندار پر مقدمہ درج
دکان پر قادیانیوں کیخلاف اسٹیکر لگانے پر دکاندار پر مقدمہ درج

فیصل آباد: تھانہ کھرڑیانوالہ میں قادیانی کو کافر کہنے پر مسلمان محمد بوٹا پر تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ حیران کن واقعہ ضلع فیصل آباد کے تھانہ کھڑیاں والا میں پیش آیا، محمد بوٹا چک نمبر 194ر ب کا رہائشی ہے اور اس نے چوک لاٹھیاں والا میں قادری گجر ٹی اسٹال بنا رکھا ہے۔

محمد شفیق کانسٹیبل جو کہ گشت پر تھا اس نے بتایا کہ محمد بوٹا نے دکان کے شٹر پر اسٹیکر لگا یاہوا تھا جس پر تحریر درج تھی کہ قادیانی کافر ہیں،مرتد ہیں اور کزاب ہیں،قادیانی غیر مسلم اور گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔

مسلمانوں کے ایمان کا تقاضا ہے کہ ان سے خرید و فروخت حرام ہے، ہماری دکان میں ان کا داخلہ بند ہے،مرزا غلام احمد قادیانی کافر ہے اور اس کے تمام ماننے والے اور مددگار دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

واضح رہے کہ اس گاؤں میں قادیانی کافی تعداد میں رہائش پذیر ہیں،جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل محمد شفیق جو گشت پر تھا اس نے تمام تر روداد کے بعد ایس ایچ او کے گوش گزار کی جس کے بعد ایس ایچ او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محمدبوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ ہم کافر کو،کافر کیوں نہیں کہہ سکتے۔

اگر یہ ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو ہم ہر حد تک جائیں گے،ایس ایچ او اور کانسٹیبل کی اس حرکت پر عوام سخت غصے میں ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts