لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء علیم خان پر انسداد بدعنوانی فورس نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے علیم خان پر سرکاری زمین دھوکے سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ محکمہ مال / و ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سرکاری زمین بیچنے پر درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنماء نے سرکاری اراضی ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت سے جعلی لیٹرز کے ذریعے لوگوں کو فروخت کی تھی۔
مقدمے میں ڈائریکٹر LDA شفقت نیاز بھی شریک جرم ہیں۔اینٹی کرپشن نے علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصے داران کو بھی مقدمے میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، قلات سے دہشت گرد گرفتار
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جلد ہی مجرموں کوحراست میں لے لیا جائے گا، پارک ویو سٹی / ویژن ڈویلپرز تا حال منظور شدہ نہیں ہے جعل سازی سے زمین فروخت کی جارہی ہے۔