طاقتور بھارتی فلم کوریوگرافر کیخلاف ساتھی خاتون کو بار بار ریپ کرنے کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ کوریوگرافر جانی ماسٹر کے خلاف 21 سالہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ خاتون کوریوگرافر نے بھارتی شہر حیدرآباد میں جانی ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کوریوگرافر نے متعدد پروجیکٹس میں جانی ماسٹر کے ساتھ کام کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے الزام لگایاکہ جانی ماسٹر نے چنئی، ممبئی اور حیدرآباد میں کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایاکہ زیادتی کے واقعات 2019 میں ہوئے لیکن کوریوگرافر کی جانب سے انڈسٹری سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث خاموش رہی اور شکایت نہیں کرسکی، اس کے علاوہ ان کے دوستوں نے بھی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور فلم انڈسٹری کے افراد سے بھی کیس میں مدد کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔

جانی ماسٹر کے خلاف ہراسانی کا یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایک ڈانسر  ان کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کراچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جانی ماسٹر تامل، تیلگو اور بالی وڈ کے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں سلمان خان، الو ارجن اور جونیئر این ٹی آر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں شردھا کپور کی ریلیز ہونے والی فلم ستری 2 کے گانے ’آئی نئی‘ کی بھی کوریوگرافی کی ہے۔

Related Posts