3 سے 278 روپے: پاکستان میں ڈالر کی تاریخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کی نوجوان نسل کو یقین نہیں آئے گا، لیکن ان کی پیدائش سے چند سال پہلے تک ڈالر 25 روپے سے کم قیمت پر دستیاب تھا۔ تاہم، گزشتہ 30 سالوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر تقریباً 100 گنا یا 948 فیصد کم ہوچکی ہے۔

پاکستانی روپیے کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا سامنا ہے، روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ملک کو شدید معاشی بحران کا بھی سامنا ہے۔

اگر ماضی پر نظر ڈالیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب پاکستان آزاد ہوا تھا تو اس وقت پاکستانی روپے (PKR) میں امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 3.3 تھی۔

ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ اقتدار میں دیکھنے میں آیا، انہوں نے معیشت پر حکومتی کنٹرول کرنے کی کوشش میں بینکوں کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جس سے پاکستانی روپیہ تیزی سے گرنا شروع ہوگیا۔

پھر جنرل ضیاء الحق کے دورِ اقتدار میں بھی روپے کی قدر میں بھی بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی، تاہم اسی دوران اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر کو بڑھانے کیلئے کرنٹ سرپلس اکاؤنٹ کو برقرار رکھا جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی۔

ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافہ 2008 میں دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ غیر یقینی سیاسی حالات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کو کہا جاتا ہے۔

موجودہ دور میں پاکستانی روپیہ شدید تنزلی کا شکار ہے جبکہ ڈالر کی قیمت گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

2000 کے بعد سے ڈالر کی شرح میں بتدریج لیکن خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ، سیاسی عدم استحکام اور کم ہوتی ہوئی درآمدات جیسے متعدد عوامل ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا سبب بنے۔

آئیے پاکستان میں ڈالر کی تاریخ پر ایک نظڑ ڈالتے ہیں:

  • 1947 سے 1955 تک پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 3.3 تھی۔
  • 1973 سے 1981 تک پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 99 تھی۔
  • 1982 میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ11تھی۔
  • 1990 میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 23 تھی۔
  • 2000 میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 51.90 تھی۔
  • 2010میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 75 تھی۔
  • 2015میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 105.20 تھی۔
  • 2020میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 168.88 تھی۔
  • 2021 میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 179.16تھی۔
  • 2022 میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلہ 256.5 تھی۔
  • 2023میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر میں شرح مبادلپ 278.56 ہے۔(جولائی 11)

Related Posts