90 دن کیلئے اسلحہ لیکر گھومنے پر پابندی، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں اسلحہ کی سر عام نمائش پر پابندی عائد کر دی، 90 روز کے لیے عوامی مقامات پر اسلحہ لیکر گھومنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ اس کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈز صرف ڈیوٹی کے دوران ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر ڈیوٹی کے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔ تاہم اس پابندی کی وجہ کیا ہے، اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

Related Posts