کلرسیداں میں 65 سالہ شخص کی 15 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلرسیداں میں 65 سالہ شخص کی 15 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار
کلرسیداں میں 65 سالہ شخص کی 15 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار

راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کی حدود دوبیرن کلاں میں 65 سالہ شخص ارشاد نے 15 سالہ بچی سے زبردستی جنسی زیادتی کر ڈالی، ملزم کا ساتھی محبوب دوران زیادتی ویڈیو بناتا رہا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان ویڈیو کی بنیاد پر بچی کو ہراسگی کا نشانہ بناتے رہے، اور ڈراتے رہے کہ اگر دوبارہ بلانے پر نہ آئی تو تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

ایم ایم نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ بچی فاطمہ کا کہنا تھا کہ “میں اور میرا بھائی تصویر بنوانے کے لئے شاہ باغ گئے وہاں سے دن گیارہ بجے دو بیرن شہر پہنچے، وہاں پر میرے بھائی کو تکلیف ہوئی تو وہ بے ہوش ہوگیا میں اسی دیکھنے لگ گئی اسی دوران وہاں پر ہمارے گاؤں کا شخص جس کا نام ارشاد ہے وہ وہاں پر آگیا اور پوچھا کہ بھائی کو کیا ہوا ہے، بعد میں ارشاد مجھے بہلا پھسلا کر وہاں کھڑی گاڑیوں کے پیچھے لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔”

متاثرہ بچی کا بتانا تھا کہ “ارشاد مجھے دھمکیاں بھی دیتا رہا کہ اگر کسی بتایا تو جان سے مار دوں گا، اور تمہارے بھائی کو بھی جان سے مار دوں گا میں خاموش رہی دو دن بعد جب میں دوبارہ اپنے بھائی کے ساتھ دوبیرن شہر آئی تو وہاں پر ارشاد اور محبوب نے بتایا ہم نے تمہاری دوران زیادتی ویڈیو بنا رکھی ہے ہم جب بھی بلائیں گے تو تمہیں آنا ہوگا۔”

فاطمہ نے مزید بتایا کہ “محبوب نامی شخص اور ارشاد مجھے بلیک میل کررہے تھے جس پر میں نے تھانے میں ان  کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پولیس نے میری درخواست پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ میری پولیس حکام سے درخواست جنہوں نے میری زندگی برباد کی ہے انہیں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔”

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو عوام کا گنہگار قرار دے دیا

Related Posts