تھانہ بنی گالہ کی حدود سے 50 سالہ شخص لاپتہ ، پولیس کارروائی سے گریزاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ بنی گالہ کی حدود سے 50 سالہ شخص لاپتہ ، پولیس کارروائی سے گریزاں
تھانہ بنی گالہ کی حدود سے 50 سالہ شخص لاپتہ ، پولیس کارروائی سے گریزاں

اسلام آباد: تھانہ بنی گالہ کی حدود میں 50 سالہ شخص حبیب لاپتہ ہو گیا۔ لواحقین نے تھانہ بنی گالا میں کاروائی کے لیے درخواست دی ہے تاہم پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے لاپتہ شخص حبیب خان کے خالہ زاد بھائی ابرار احمد خان نے بتایا کہ پولیس کو درخواست دی تھی مگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

ابرار احمد خان نے بتایا کہ حبیب خان 12اپریل کو گھر سے 9 بجے صبح چک شہزاد اسیکم ایریا میں فارم ہاؤس پر ڈیوٹی کرنے گیا تھا جو تاحال گھر واپس نہیں آیا۔

ابرار احمد خان  کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بہنوئی کو اسپتالوں، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر جگہوں میں تلاش کیا مگر وہ نہیں ملا ہے۔ ابرار خان کا کہنا تھا کہ میرے بہنوئی حبیب خان کی کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تھی اور نامعلوم کار سواروں نے پیچھا بھی کیا تھا اور اسے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔

حبیب خان کے خالہ زاد بھائی کا کہنا تھا کہ اب حبیب خان اچانک لاپتہ ہو گیا ہے، حبیب خان کی لڑائی کے بارے میں پولیس کو بھی علم ہے جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر میری دی ہوئی درخواست کا مضمون بھی تبدیل کر دیا ہے۔

ابرار احمد  خان کہنا تھا کہ میں آئی جی پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے بہنوئی حبیب خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے اسے تلاش کیا جائے۔

Related Posts