بہادر فلسطینی ماں کی ویڈیو نے انگریز خاتون کو مسلمان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر چھ ماہ سے جاری اسرائیل کی بدترین جارحیت سے جہاں دنیا کے ہر حساس انسان کا دل دکھی ہے، وہاں اہل غزہ کی بے مثال ثابت قدمی نے دنیا بھر میں دین اسلام میں لوگوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

غزہ پر صہیونی حملوں کے پانچ ماہ کے دوران ایسے کئی واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ اہل غزہ کی ثابت قدمی سے پیدا ہونے والے تجسس نے مغربی دنیا کے متعدد مشاہیر کو اسلام اور قرآن کے مطالعے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں وہ آخر کار دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک مغربی خاتون بتاتی ہیں کہ وہ ایک ایسی فلسطینی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئیں، جن کا معصوم بچہ اسرائیلی حملے میں مارا گیا تھا، مگر وہ خاتون معصوم بچے کا لاشہ ہاتھوں میں اٹھا کر نہایت صبر کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کر رہی تھی۔

 خاتون کہتی ہیں کہ میں دیکھ رہی تھی کہ وہ فلسطینی ماں بار بار اللہ اکبر کہتی ہے اور کہتی ہے کہ اے اللہ یہ بچہ تم نے ہی عطا کیا تھا، اب یہ تمہاری ہی طرف واپس لوٹ گیا ہے اور ہم سب بھی تیرے پاس لوٹ کر آئیں گے۔

مغربی خاتون کا کہنا ہے کہ فلسطینی ماں کی یہ ویڈیو دیکھ کر میں نے سوچا کیا میں بھی ایسا کر سکتی ہوں؟ ہرگز نہیں، میں ایسا نہیں کرسکتی، کیونکہ میرا ایمان اس عورت کی طرح مضبوط نہیں ہے کہ اس صدمے کے موقع پر بھی میں خدا کا شکر ادا کروں۔

خاتون کہتی ہے کہ میں نے سوچا آخر اس فلسطینی عورت کا ایمان اس قدر مضبوط کیسے ہوا؟ اسی تجسس کے تحت میں نے قرآن کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا، پھر جب میں میں نے قرآن کھولا تو اس کی جو آیت میرے سامنے کھلی اس نے میرے ہوش اڑا دیے۔

خاتون کے مطابق مجھے ایسا لگا جیسے قرآن مجھے ہی مخاطب کر رہا ہے، اس کے بعد میں نے قرآن کا مزید مطالعہ کیا اور پھر اسلام قبول کیے بغیر میرے لیے چارہ ہی نہیں رہا۔

آخر میں نو مسلم خاتون فلسطینی مسلمانوں کی جرات، بہادری، استقامت اور ایمان کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ فلسطینیوں کا ایمان ناقابل بیان ہے، انہوں نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

Related Posts