سوڈان کی باہم متحارب فورسز میں بڑی تباہی کے بعد 24 گھنٹے کیلئے جنگ بندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا، سیزفائر کا دورانیہ 24 گھنٹے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق فائر بندی کے باوجود خرطوم میں فائرنگ اور دھماکے سنے جا رہے ہیں۔

فوج اور نیم فوجی دستے ایک دوسرے پرفائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

دارالحکومت خرطوم کے بیشتر علاقوں میں بلیک آؤٹ ہے، بڑے اسپتالوں میں ادویات اور طبی خدمات کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ہندو انتہا پسند رہنما کی خانہ کعبہ پر قبضے کی بڑھکیں

غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مصر اور متحدہ عرب امارات لڑائی روکنے کیلئے ایک معاہدے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی سوڈان کے آرمی چیف اور نیم فوجی دستے کے سربراہ کو فون کرکے سیزفائر کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ دارالحکومت خرطوم میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دونوں گروپوں میں لڑائی کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی کی گاڑی اور یورپی یونین نمائندہ خصوصی کا گھر بھی فائرنگ کی زد میں آچکا ہے۔

Related Posts