سیالکوٹ: ایک اور حواء کی بیٹی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق 13سالہ معصوم کم سن لڑکی کے قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 13 سال کی لڑکی کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لڑکی سودا لینے گئی تھی اس کے بعد گھر واپس نہیں آئی تھی، اس کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج تھا۔
مزید پڑھیں: یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار