12سالہ بچی کو مگرمچھ نے نگل لیا، مقامی غوطہ خور بچی کی تلاش میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12سالہ بچی کو مگرمچھ نے نگل لیا، مقامی غوطہ خور بچی کی تلاش میں مصروف
12سالہ بچی کو مگرمچھ نے نگل لیا، مقامی غوطہ خور بچی کی تلاش میں مصروف

سکھر:صالح پٹ میں مگر مچھ کا بچی کو نگلنے کا معاملہ، مقامی غوطہ خور بچی کی تلاش میں مصروف، سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے تاج فارم کے قریب نارا کینال پر مگر مچھ کی جانب سے بارہ سالہ لڑکی زاہدہ بنت گلبہار خاصخیلی جو نہر پر کپڑے دھو رہی تھی کو نگل لیا تھا۔

معصوم بچی کی لاش 18 سے 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں مل سکی ہے اور مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے نہر میں بچی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تاہم اطلاع کے باوجود اس وقت تک وائلڈ لائف یا انتظامیہ کا کوئی افسر یا ٹیم علاقے میں نہیں پہنچ سکی ہے،معصوم بچی نہر کے کنارے دیگر بچوں کے ہمراہ کپڑے دھونے میں مصروف تھی کہ مگر مچھ نے بچی کو نگل لیا، بچوں کے شور مچانے پر اطراف سے لوگ مدد کے لئے پہنچے، لیکن مگر مچھ نہر میں جا چکا تھا۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سکھر کے ڈپٹی کمشنر رانا عدیل نے بتایا کہ بچی کی تلاش کے لیے نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں بھیجی جارہی ہے جس میں سے نیوی کے اہلکار بچی کی تلاش اور وائلڈ لائف کے اہلکار مگر مچھ کی تلاش کریں گے۔

Related Posts