لاہور: چراغ بستی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، 10سالہ معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چراغ شاہ بستی میں 10 سالہ معذور بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا گیا،جبکہ واقعہ میں ملوث فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق بچی کے والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 10سالہ معذوربچی سے زیادتی کے وا قعے کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں 10سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل