چین میں پولیس افسران اس وقت حیران رہ گئے جب اُن کے پاس ایک 10 سالہ بچہ اپنی ماں کی شکایت لے کر آیا۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ جنوب مغربی چین کی چونگ کنگ میونسپلٹی کے علاقے میں پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 سالہ بچہ یوبی میں واقع ہوژیانگ پولیس اسٹیشن میں گیا جہاں دو پولیس اہلکاروں نے اس سے آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے انہیں ہوم ورک نہ کرنے پر ماں کی جانب سے سرزنش کا بتایا اور کہا کہ وہ یتیم خانہ جانے کے لیے گھر چھوڑ آیا ہے۔
بعدازاں پولیس والوں کے سمجھانے بجھانے پر بچے نے والدین کا فون نمبر دیا جس پر پولیس نے بچے کی ماں سے رابطہ کیا۔
امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی اداکار بین ایفلیک کو سالگرہ کی مبارکباد
پریشان حال ماں نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ بچہ یتیم خانے جانے کے لیے اس طرح گھر سے بھاگ کھڑا ہوگالیکن پولیس نے والدین کو بلا کر بچے کو ان کے حوالے کیا۔
اس معاملے پر چینی سوشل میڈیا پر کافی لوگوں نے پولیس کے اقدام کو سراہا جبکہ بعض نے موجودہ نسل کو سست اور بگڑی ہوئی اولاد قرار دیا۔