کراچی:یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے، عوام کی سہولت کے لیے گھی سمیت دیگر سبسڈائزڈ اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد نظرثانی کی گئی۔
اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 53 روپے اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، چینی کی قیمت 150 روپے کلو سے زائد ہو گئی