راولا کوٹ، راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرگئی، 23افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولا کوٹ، راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرگئی، 18افراد جاں بحق
راولا کوٹ، راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرگئی، 18افراد جاں بحق

مظفر آباد: راولا کوٹ کے قریب راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گر گئی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ سے راولپنڈی جانے والی بس منجھاڑی کے مقام پرگہری  کھائی میں گر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ کے قریب حادثے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر،پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4جوان شہید، آئی ایس پی آر

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

افسوسناک حادثے کے حوالے سے متعلقہ علاقے کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 18 افراد کی میتیں تحصیل ہسپتال بلوچ پہنچا دی گئی ہیں جنہیں شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 8 زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران پیش آیا۔

کراچی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب 5 ستمبر کو سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم کو امدادی کام میں شدید دشواری ہوئی۔ 

Related Posts