ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دینے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دینے میں کامیاب
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دینے میں کامیاب

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں افغانستان نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا، جبکہ افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔

نمیبیاکی جانب سے ڈیوڈ ویزے 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،جان نیکول نے 14، گیرہارڈ نے 12 اور وان لنگین نے 11 رنز بنائے۔161 رنز کے جواب میں نمیبیا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 98 رنز ہی بناسکی۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور حامد حسان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ، بھارت کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ آج ہوگا

Related Posts