لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے، معاملہ حل، کل نوٹیفکیشن متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan Meets DG ISI

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے متوقع ڈی جی آئی ایس آئی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے اہم ملاقات کی ہے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کل متوقع ہے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متوقع ڈی جی آئی ایس آئی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی اس اہم ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم ذرائع تصدیق کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور نئے ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دن میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم واحد تھری اسٹار جنرل ہیں جنہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ملاقات کی اورامید ہے کہ کل ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا۔

مزید پڑھیں:
عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری نہیں ہونے دی، مریم نواز

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق جنرل ندیم انجم ایک ہفتے یا دس دن کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بحیثیت کور کمانڈر پشاور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Related Posts