اسکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس کی آمدنی میں 90 کروڑ ڈالرکا اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس کی آمدنی میں 9 کروڑ ڈالرکا اضافہ کردیا
اسکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس کی آمدنی میں 9 کروڑ ڈالرکا اضافہ کردیا

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کیلئے اسکوئڈ گیم سب سے زیادہ آمدنی کا ذریعہ بن گئی، ایک محتاط اندازے کے مطابق سیریز پر لاگت 3 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ آمدنی 1.5 ٹریلین روپے سے زائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسکوئڈ گیم ریلیز کیے جانے کے پہلے 23 دنون میں 13 کروڑ 20 لاکھ افراد نے سیریز کو 2 منٹ کا اوسط وقت دیا جس سے برطانوی ڈرامے بریجٹن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جسے 28 روز میں 8 کروڑ 20 لاکھ صارفین نے دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنے دماغ کو توانائی بخشنے کیلئے عظیم خیالات دیں۔زارا نور عباس

دی راک نے بلیک ایڈم کے کردار میں پہلی ویڈیو جاری کردی

جنوبی کوریا میں فلمائی گئی نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم 9 قسطوں پر مشتمل ہے جس میں قرض میں ڈوبے لوگ بچوں جیسے کھیل کھیل کر بڑی رقم جیتنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جو ہار جاتا ہے، اسے گولی مار کر قتل کردیا جاتا ہے۔

نیٹ فلکس سیریز دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی کامیاب ترین سیریز سمجھی جانے لگی ہے۔ نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم دیکھنا شروع کرنے والے 89 فیصد لوگوں نے اس کی ایک سے زائد قسطیں دیکھ کر ہماری آمدنی میں اضافہ کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 66 فیصد ناظرین نے پہلے 23 روز میں پوری سیریز دیکھی جبکہ امریکا میں نیٹ فلکس پر اسکوئڈ گیم دیگر سیریز کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آگئی۔ سیریز نے نیٹ فلکس کی آمدنی میں کم و بیش 90کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا۔

سیریز بنانے پر صرف 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر لاگت آئی یعنی ایک قسط پر 24 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جبکہ یہ اعدادوشمار اسکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کے ہیں جنہیں نیٹ فلکس کی اسکوئڈ گیم پر کارکردگی سے متعلق دستاویز سے اخذ کیا گیا ہے۔ 

 

Related Posts