اپنے دماغ کو توانائی بخشنے کیلئے عظیم خیالات دیں۔زارا نور عباس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے دماغ کو توانائی بخشنے کیلئے عظیم خیالات دیں۔زارا نور عباس
اپنے دماغ کو توانائی بخشنے کیلئے عظیم خیالات دیں۔زارا نور عباس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ اپنے دماغ کو توانائی بخشنے کیلئے عظیم خیالات دینے چاہئیں تاکہ ہماری خود اپنے متعلق سوچ تبدیل ہوسکے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ ہم اپنے آپ کو پسماندہ سمجھتے ہیں، اس لیے ہمارے اعمال سے بھی پسماندگی جھلکنے لگ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وارنر برادرز کی نئی فلم دی بیٹمین کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ہم ایسا کہتے نہیں ہیں کہ ہم پسماندہ ذہنیت رکھتے ہیں بلکہ ہم ایسا سوچنا شروع کردیتے ہیں اور یہی وہ طریقہ ہے جس سے ہمارا دماغ ہمیں الجھا لیتا ہے۔

پیغام میں زارا نور عباس نے کہا کہ اگر ہم کوئی بات بار بار کہتے نہیں ہیں تو اس کے متعلق مسلسل سوچنے ضرور لگ جاتے ہیں اور ایک روز یہ چیز حقیقت بن کر ہمارے سامنے آجاتی ہے۔

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ مختصر نیند کے دوران ڈراؤنا خواب دیکھنے کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ہم اس کے متعلق کیا کرتے ہیں؟ ہم اپنے متعلق سوچنے کا طریقہ ہی بدل ڈالتے ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو عزت و احترام سے نوازنے، پیار دینے اور دیکھ بھال کرنے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت آج ہے۔ اپنے آپ کو عظیم توانائی سے گھیر لیجئے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ اپنے آپ کو مزید خوبصورت کہنے کی بجائے مضبوط اور سمجھدار کہنا شروع کردیجئے کیونکہ اس کا یہی نتیجہ برآمد ہوگا۔ اپنے دماغ کو عظیم توانائی اور خیالات دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ آپ سوچتے ہیں، آپ کا دماغ اسے حقیقت کا روپ دے دیتا ہے۔ آپ جو سوچیں گے، وہی پلٹ کر سامنے آئے گا، اس لیے سوچ کو بدلیں۔ رواں ہفتے ایک بار یہ کام ضرور کریں۔ 

 

Related Posts