پاکستانی گلوکار اور کامیڈین عل گل پیر اور اداکارہ منشا پاشا نے میٹ گالا سے ملتے جلتے لباس پہن کر میٹ گالا کاسٹیومز کی یادیں تازہ کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریپر ایسپ راکی اور گلوکارہ ریحانہ نے میٹ گالا کی تقریب میں رنگ برنگے اور سیاہ لباس پہن کر چار چاند لگائے۔ علی گل پیر نے سندھی ثقافت کی علامت رلی پہن کر جبکہ منشا پاشا نے سیاہ گاؤن پہن کر میٹ گالا کی یاد تازہ کی۔
لاپتہ میں عائزہ نے گیتی کا کردار اسکرپٹ سے بہتر نبھایا۔خضرادریس
یہاں آنے کا راستہ ہے، جانیکا نہیں۔دلجیت دوسانجھ ویڈیو چیٹنگ میں پھنس گئے
بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے امیتابھ بچن کی 79ویں سالگرہ
میٹ گالا کی تقریب سے متعلق تصویر ریحانہ اور ایسپ راکی کی تصویر کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے علی گل پیر نے اسے سردیوں کی کلیکشن قرار دیتے ہوئے اپنے لباس کو بلینکٹ اور منشا پاشا کے سیاہ گاؤن کو بلیک بیڈ شیٹ بتایا جس سے مداحوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مشہورومعروف گلوکار، کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے کہا کہ مجھے مردانگی کا مطلب نہ بتائیں بلکہ میں جو چاہتا ہوں، ویسا ہی لباس پہنوں گا۔ مجھ سے اس لیے نفرت نہ کریں کیونکہ آپ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے معروف گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے کہا کہ میں وہی پہنوں گا جو پہننا چاہتا ہوں۔ وہی چاہوں گا جو میری خواہش ہوگی اور وہ کہوں گا جو کہنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: مجھے مردانگی کا مطلب نہ بتائیں، جو چاہتا ہوں وہی پہنوں گا۔علی گل پیر