مارو یا مر جاؤ کے نظرئیے کے تحت پیش کی گئی نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم بچوں کی گیمز پر مبنی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس کا کامیاب ترین شو بن چکا ہے۔
نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم میں بہت سے لیولز شامل ہیں تاہم لوگ اسے محو ہو کر دیکھتے ہیں جس کے متعلق بعض اہم انکشافات حال ہی میں سامنے آئے ہیں۔
مرکزی خیال
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کی کہانی پر مبنی اسکوئڈ گیم میں لوگوں کو بچگانہ گیمز کھیل کر پیسہ جیتنے کی طرف راغب کیا جاتا ہے لیکن ہار جانے والے لوگوں کو مرنا پڑتا ہے جس کی 9 اقساط میں خون خرابہ اور مار دھاڑ دکھائی گئی ہے۔
تشدد پسند ذہن اسکوئڈ گیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نہ صرف نیٹ فلکس پر اس کے ناظرین و سامعین کی تعداد بڑھ رہی ہے بلکہ اس کے مخالف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز مثلاً ایمازون پرائم، ڈزنی پلس اور ایچ بی او میکس پر بھی اس شو کے متعلق گفتگو ہورہی ہے۔
ایگزیکٹو نیٹ فلکس
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ایگزیکٹو بیلا بجریا کو اسکوئڈ گیم کے پس منظر پر موجود ماسٹر مائنڈ کہا جاسکتا ہے جن کا مقصد مقامی تخلیق کاروں سے ان کی کہانیاں سننا اور انہیں عوام تک پہنچانا ہے۔
اسکوئڈ گیم کی حقیقت
اگر آپ کھیلنا چاہیں تو اسکوئڈ گیم ایک اچھی گیم محسوس ہوگی تاہم نیٹ فلکس کی خوف و دہشت سے بھرپور سیریز میں لوگوں کو جس طرح قتل کیا جاتا ہے، گیم میں اس سے متعلق کوئی تصور نہیں ملتا بلکہ یہ ایک سیدھی سادھی گیم محسوس ہوتی ہے۔
دیکھنے والوں کی پریشانی
سامعین و ناظرین کو خوف یہ ہے کہ جو ہارا، اسے قتل کردیا جائے گا تاہم نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم میں واکنگ ڈیڈ کے درجے کا خون خرابہ نہیں دکھایا گیا۔ بعض ناظرین اسے ایک تاریک سماجی طنز بھی قرار دے رہے ہیں۔
عالمی شہرت
دیگر مختلف شوز کے علاوہ نیٹ فلکس کی سیریز اسکوئڈ گیم کو سب سے زیادہ اہمیت اور شہرت حاصل ہورہی ہے۔ توقع یہ کی جارہی ہے کہ 8 کروڑ 20لاکھ سبسکرائبرز پہلے 28 دنوں میں اسکوئڈ گیم دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔
گزشتہ ماہ ریلیز کی جانے والی اسکوئڈ گیم سیریز کا تعلق جنوبی کوریا کی سیاست سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ ایک صدارتی امیدوار نے اسکوئڈ گیم میں دکھائے گئے نمبر کیلئے 85ہزار ڈالرز کی قیمت مقرر کی تھی جو حقیقی نکلا۔
سیریز کا دوسرا سیزن
ستمبر میں اسکوئڈ گیم کے 9 حصوں پر مبنی سیریز کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا سیزن تکمیل کے مراحل میں ہے اور نیٹ فلکس انتظامیہ رواں برس جنوبی کوریا میں فلموں اور ٹی وی شوز کیلئے 50 کروڑ ڈالرز کی رقم مختص کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔
کیٹی برٹ کے مطابق سیریز کے دوسرے سیزن میں 3 ایسے مرکزی خیالات ہیں جن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ پہلا خیال یہ ہے کہ سیزن 1 کے کھلاڑی 456 کی کہانی کو آگے بڑھایا جائے۔ سیونگ گی ہن سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ گیم کے دوران مر جانے والے لوگوں کا بدلہ لے گا۔
دوسرا خیال یہ ہے کہ سیزن 1 میں پتہ چلا تھا کہ اسکوئڈ گیم ماضی میں حقیقی طور پر اپنا وجود رکھتی تھی اور عشروں تک یہ گیمز کھیلی گئیں۔ اس لیے گزشتہ ادوار کے کھلاڑیوں کی خوفناک گیمز پر مبنی دوسرا سیزن متوقع ہے۔
تیسرا خیال یہ ہے کہ سیزن 1 سے سب کو علم ہوا کہ رواں برس سب سے اچھی سیریز اسکوئڈ گیم رہی، اس لیے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی مشہورومعروف شخصیات ذاتی طور پر یہ گیمز دیکھنے اور ان کا لطف اٹھانے کیلئے جلوہ گر ہوں گی۔