پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، امیر جماعت اسلامی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریدکے: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ ہے ، حکومتی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں، اختیارات کا مرکز نظر نہیں آرہا، عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی ، تعلیم ، صحت کا حصول ناممکن ہوگیا ہے ، حکومت کی ترجیحات صرف لنگر خانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاشاہ کاکو میں گروپ لیڈر پی پی 136 رانا ظہیر بابر کی رہائش گاہ پرمیٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں سے نہیں چلتے، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے، ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور عوامی مفادات میں ٹکراؤ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے، وزیراعظم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، ان کے کرپشن کے خلاف مہم جوئی کے وعدے کو ہی دیکھ لیجیے ، ملک آج بھی اس سرطان کی جکڑ میں ہے، مدینہ کی ریاست کی باتیں مگر سودی معیشت اور شعائر اسلام سے متصادم قانون سازی، پی ٹی آئی نے عجیب ڈگر اپنائی ہے۔ سٹاک ایکسچینج دباو کی زد میں ہے۔ ایکسپورٹس نہیں بڑھ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا۔ ہمارے مطالبات واضح ہیں شفاف الیکشن، سود سے آزاد معیشت۔ ہم ملک کو کرپشن فری بنانا چاہتے ہیں۔ ہم تاجروں ، کسانوں ، مزدوروں سمیت ہر طبقہ کو مستحکم کریں گے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم ،عوام کے اعتماد سے جماعت اسلامی فلاحی اسلامی معاشرہ کی تشکیل کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے کبھی مشاورت نہیں کی۔ حکمران اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں۔کشمیر ہو یا خارجہ پالیسی کی تشکیل، معیشت ہو یا تعلیم، صحت ہو یا پولیسنگ ، ہر میدان میں حکومت ناکام ہوئی۔یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی اور ماضی کے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم نہ ہوسکی

Related Posts