کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو خیر باد کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈکپ کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ کرس گیل نے پیشگوئی کردی
ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈکپ کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ کرس گیل نے پیشگوئی کردی

لندن: ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل بائیو سیکیور ببل سے تنگ آگئے، مایہ ناز بلے باز نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے رواں سیزن کو چھوڑ نے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے بازکرس گیل رواں آئی پی ایل سیزن میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

تاہم بلے باز نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر ترو تازہ ہونا چاہتا ہوں، اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ طوفانی بلے بازکرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔جبکہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کو انہوں نے متعدد بار فتوحات سے ہمکنار کرایا ہے۔ مگر اب وہ اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Related Posts