قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان طلحہٰ خان معذور افراد کیلئے مثال بن گیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان طلحہٰ خان معذور افراد کیلئے مثال بن گیا
قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان طلحہٰ خان معذور افراد کیلئے مثال بن گیا

اسلام آباد:شہر اقتدار سے تعلق رکھنے والا قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان طلحہٰ خان معذور افراد کیلئے مثال بن گیا۔

قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم طلحہٰ خان نے معاشرے پر بوجھ بننے اور بھیک مانگنے کی بجائے گھر کی بنی ہوئی ہینڈ میڈ بریانی فروخت کرنا شروع کر دی،اپنے اخراجات حق حلال کی کمائی سے پورے کرنے شروع کر دیے۔

اشاروں سے باتیں کرتے ہوئے طلحہ خان نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میں گھر میں بے کار پڑا تھا،میرے پاس کچھ بھی کرنے کو نہیں تھا مجھے والدین سے پیسے مانگنا بھی اچھا نہیں لگتا تھا تو میں نے بلیو ایریا میں ایک انکل کو دیکھا جو گاڑی میں بریانی کے پیکٹ رکھ کر فروخت کر رہے ہوتے تھے۔

میں نے سوچا کیوں نا میں بھی یہ کام شروع کر لو تو پھر میں نے اپنی والدہ سے مشورہ کیا،میری والدہ نے میری بات فوراً مان لی اور اپنے ہاتھوں سے بریانی تیار کرکے دینا شروع کر دی،میں بلیو ایریا اسلام آباد ساڑھے بارہ بجے آجاتا ہوں اور پلے کارڈ اٹھا کر اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیتا ہوں۔

چھوٹا پارسل بریانی کا ایک سو ساٹھ روپے کا فروخت کرتا ہوں،جبکہ بڑا پارسل 280 روپے کا دیتا ہوں،میں نے سوچا کہ اگر میں بھیک مانگوں گا تو معاشرے پر بوجھ بن جاؤں گا،ملک میں پہلے ہی بہت بھکاری ہیں، مگر میں محنت پر یقین رکھتا ہوں محنت میں عظمت ہے کامیابی ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک گاہک کا کہنا تھا کہ طلحہٰ خان کی بریانی بے حد لذیذ اور فریش ہوتی ہے،اس میں چکن پیس فریش ہوتا ہے،چاول اعلیٰ کوالٹی کے استعمال ہوتے ہیں،پھر یہ جیب پر بھاری نہیں پڑتی،ہم سب شہریوں کو طلحہٰ خان جیسے باہمت نوجوان کی مدد کرنی چاہئے، اسے بریانی خریدنی چاہیے ہمارے معاشرے میں ایسے باہمت نوجوان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

Related Posts